Unable to understand RSS campaign against me: Fawadوفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے جیو نیوز کے  پروگرام جیوپارلیمنٹ میں وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر اظہار خیال کیا۔
اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کچھ صوبائی حکومتوں نے فعال کردار ادا کیا کچھ نے نہیں، اس میں سندھ حکومت سب سے زیادہ فعال رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ نے کورونا سے نمٹنے کے بہت اچھے اقدامات کئے اس کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔
جب کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ اس پر ان ہی سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کئی معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہئےتھی وہ نہیں ہوئی، تفتان معاملے میں بھی وفاقی حکومت نے اچھی کمیونیکیشن نہیں کی  جب کہ تفتان میں زائرین کو روکنا بلوچستان حکومت کا کام تھا۔
لاک ڈاؤن کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا کرنےمیں اشیا خوردونوش کی فراہمی سمیت تین چار مسائل ہیں، کرفیو لگایا تو  تین چار گھنٹے بعد لوگ اٹھائیں گے جس کے بعد لوگوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔
کورونا وائرس پر مذہبی انتہاپسندی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اللہ کا عذاب رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت ہے، کورونا کے پھیلاؤ میں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے اور رجعت پسند علماء معاشرے کی تباہی کرتے ہیں مگر جو علما حق کی بات کرتے ہیں وہ نعمت ہیں۔
سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے مگر  ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔
علاوہ ازیں میرشکیل الرحمان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر  انہوں نے جواب دیا کہ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔