Umer Lodhi - Managing Director - Utility Stores Corporation ...یم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی کہتے ہیں کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت مزدوروں اور یومیہ دیہاڑی پر کام کرنے والوں کو راشن کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے، آئندہ ہفتے اس پیکج کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے بتایا کہ کورونا کے باعث بے روزگار اور مستحق افراد کی ڈیٹا انٹری کے لیے پورٹل تیار کرنے کی تجویز پر کام کیاجا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ  ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں اور مزدوروں کو ترجیح دی جائے گی اور منصوبے پر وزیراعظم کے احکامات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔