اسلام آباد: چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا جس میں 15 وینٹی لیٹر، ماسک اور میڈیکل کی دوسری طبی اشیا شامل ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے نے جہاز کی آمد کی تصدیق کردی ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر آج چین سے چوتھا جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچا ہے۔
گزشتہ روز چینی ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم دوپہر دو بجے پاکستان پہنچی تھی۔
اس سے قبل چین سندھ اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھی امدادی سامان فراہم کرچکا ہے۔
چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کو متاثر کرچکا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 سو سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد اٹلی میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران 500 سے زائد اموات ہوئیں امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2227 تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئیں۔
0 Comments