کورونا وائرس کے خوف کے سبب گھروں میں محدود متعدد افراد بوریت کا شکار ہوچکے ہیں اور اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جرمنی نے  ڈرائیو ان سنیما  کی سہولت فراہم کی ہے۔
A new film-watching experience | The Daily Starترک میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ایسین میں شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے یعنی ایک بڑی اسکرین لگائی گئی ہے جس میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے تمام افراد گاڑی میں آئیں گے اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں گے۔
ڈرائیور اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کی پریشانی نہ ہو۔