Nine new coronavirus cases emerge in Karachi as Pakistan's tally ...

ملک میں کرونا کے مریض بڑھنے لگے، حکومت کی جانب سے اقدامات مزید تیز ہو گئے۔ وائرس سے اب تک 25 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں، کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ 14 اور لاہور میں ایک مریض صحتیاب ہوا، معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ہرکسی نے ٹیسٹ کرانا شروع کر دیا تو وہ لوگ رہ جائیں گے جن کو زیادہ ضرورت ہے۔




اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1495 تک پہنچ گئی، پنجاب میں 557، سندھ 469، خیبر پختونخوا میں 188 مریض ہو گئے، عالمی وبا سے پچیس مریض مکمل صحت یاب اور 12 جاں بحق ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں 182 قرنطینہ سنٹر قائم کئے گئے ہیں، تھائی لینڈ میں پھنسے 170 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔