General Bajwa extension: What will happen after November 29 ...آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی قوم سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عمل کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری  کردہ بیان کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات  دیے ہیں۔

ہم ملک میں لاک ڈاوَن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیر اعظم

جنرل  قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں انفرادی طور پر ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی کورونا وائرس کے حوالے سے  جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے۔ ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی۔

کورونا وائرس سے مرنے والا شہید ہوگا، علمائے کرام

آرمی چیف نے کہا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے۔پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوے اس ذمہ داری کو ادا کرے گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس  سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے۔ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا،اس میں ہی قومی کامیابی ہو گی۔