روم : کرونا وائرس کے سب سے بدترین شکار ملک اٹلی کے شہر کارپی میں پاکستانی کمیونٹی نے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی نے کارپی کے میئر کو کرونا وائرس سے بچاؤ فنڈ میں 10 ہزار 300 یورو عطیہ کر دیے، جس پر میئر کارپی نے پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
کارپی کے میئر البرٹو بلیلی نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستانی کمیونٹی نے ہمارا ساتھ دیا ہے، ہمیں ان پر فخر ہے، میرے دادا کہتے تھے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینا اچھے دوست کی نشانی ہے، پاکستانی کمیونٹی نے ثابت کر دیا کہ وہ اچھے دوست ہیں، میں ان کا شکر گزار ہوں۔
پاکستان اٹلی کو کرونا وائرس کے لیے کلورو کوئین فراہم کرے گا
خیال رہے کہ اطالوی وزیر اعظم گیسپ کونٹے نے آج کہا ہے کہ کرونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں، آج صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اگلے ہفتے سے اچھی خبریں ملنے کی اُمید ہے، صورت حال پر حکومت کی کڑی نظر ہے، حکومت تمام معاملات کو نہایت ذمہ داری سے دیکھ رہی ہے، میں ماہرین کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔