کراچی: 
نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے حکم کے بعد پولیس کنٹرول پر پیغام دینے والا  پیغام دیتے ہوئے شدت جذبات سے روپڑا۔

ایکسپریس کے مطابق سندھ پولیس کے کنٹرول پر پیغام چلانے والا پولیس اہلکار اس وقت رونے لگا جب وہ کنٹرول پر پیغام چلارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہدایت کی روشنی میں نماز جمعہ کا اجتماع کہیں نہیں ہوگا، حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔
CCTV footage exposes Karachi police's dubious role | Pakistan - Geo.tv
اس دوران وہ بار بار روتا رہا اور پیغام سننے والے دوسرے پولیس اہلکار کنٹرول پر ہی اس کی ہمت بندھاتے رہے۔ اس پولیس اہلکار کی جانب سے پیغام کی آڈیو سوشل میڈیاوائرل ہوگئی۔