کراچی:
معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے اُن کی مدد کرنی چاہیے۔
اداکارہ نیلم منیر نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ موجودہ صورتحال میں دن و رات دوسروں کی مدد اور خدمت انجام دے رہے ہیں خواہ وہ ڈلیوری بوائے ہو یا گھروں پر کام کرنے والے ملازم، ہمیں ایسے لوگوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سے لوگ عزت نفس کی خاطر دوسروں سے صدقہ نہیں لیتے۔ لیکن یہ وقت ہے کہ ہم سب ایسے لوگوں کے لئے قدم آگے بڑھائیں اور عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔
0 Comments